صدر مملکت کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

23 Sep, 2021 | 12:53 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: صدر مملکت کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بیگم ثمینہ عارف علوی میں کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ صدر مملکت کی اہلیہ ویکسین بھی لگوا چکی تھیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم ثمینہ عارف علوی میں کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں، صدر عارف علوی اپنی مصروفیات جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت کی اہلیہ ویکسین بھی لگوا چکی تھیں جبکہ صدر عارف علوی آج ہیلتھ سروس اکیڈمی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے بیگم صدر مملکت ثمینہ علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کمزوری محسوس کر رہی ہوں لیکن اللہ کا شکر ہے صحت میں بہتری آرہی ہے، آپ سب چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا، شکریہ۔

صدر عارف علوی نے اسلام آباد کے ہوٹل میں ایک تقریب میں بھی شرکت کرنی ہے، اہلیہ کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود صدر مملکت نے قرنطینہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں