انوکھی واردات، نوسر بازوں نے لڑکی کوبیہوش کرکے گھر لوٹ لیا

23 Sep, 2021 | 11:55 AM

  فاران یامین : رائیونڈ کے علاقہ میں گھر میں لڑکی کیساتھ واردات، نوسر باز سولہ سالہ لڑکی کو بیہوش کرکے تین لاکھ نقدی اور دو لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق  لڑکی کے بھائی کی شادی تھی جس کی شاپنگ کے لئے والدہ  بازار گئی ۔ گھر میں سولہ سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ نامعلوم دو ملزمان نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا یا اور اندر داخل ہو گئے، ملزمان نے بے ہوشی کی دوائی میں بھیگا رومال منہ پر رکھ کر سمیہ بی بی کو بیہوش  کردیا اور گھر سے تین لاکھ نقدی اور دو لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے تاہم تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

مزیدخبریں