ماہرہ خان کی یونانی لباس میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

23 Sep, 2020 | 10:51 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں، جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے۔

ماہرہ نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کی اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

مزیدخبریں