خاتون زیادتی کیس، جعلی پیر  کی درخواست ضمانت خارج

23 Sep, 2020 | 09:00 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے خاتون زیادتی کیس میں ملوث جعلی پیر  کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ملزم لال خان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کیا۔مدعی مقدمہ کی جانب سے راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ ہیش ہوئے۔وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ۔ذیادتی کا بے بنیاد مقدمہ درج  کیاگیا۔سیشن کورٹ نے بھی ضمانت خارج کردی۔

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم بے قصور ہے۔ استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانت منظور کرکے اسے ریا کرنے کا حکم دیا جائے۔وکیل مقدعی مقدمہ راجہ عبد الرحمان اور سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی ۔راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے کہا ملزم نے خاتون سے زیادتی کی، سونا اور رقم ہتھیائی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا ملزم کے خلاف فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ٹرائل کورٹ میں گواہوں  پر جرح جاری ہے۔

راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم سنگین جرم میں ملوث ہے ضمانت کا حقدار نہیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم  لال خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

مزیدخبریں