( راؤ دلشاد حسین)وزیراعلیٰ پنجاب کی شہری مسائل میں دلچسپی اثردکھاگئی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کو43کروڑ86 لاکھ کی 6میگا ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی اجازت مل گئی،شہرمیں پہلےپبلک تھیٹر،داتادربارسیکیورٹی کی اپ لفٹنگ،لاری اڈاکی بحالی اور سرکلر روڈکی تعمیرکےمنصوبےفوری شروع کرنےکافیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کی وزیراعلیٰٰ پنجاب سےہنگامی میٹنگ کام کرگئی،43کروڑ 86لاکھ کی لاگت کی زیر التواء 6میگاترقیاتی سکیموں پرکام فوری شروع کرنےکافیصلہ کرلیاگیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےمجوزہ سکیموں پربریفنگ کےبعد باقاعدہ منظوری دےدی ہے،میٹروپولیٹن کارپوریشن کومارکیٹ گول چکر،پبلک تھیٹراور داتادربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی،جبکہ لاری اڈا جنرل بس سٹینڈز کی تزئین و آرائش ،سرکلر روڈ شملہ پہاڑی کی ریسٹرکچرنگ اورچار اسسٹیٹ آف آرٹ پبلک ٹوائلٹس کےمنصوبوں کی منظوری بھی مل گئی۔
گلبرگ مین مارکیٹ میں ملکی تاریخ کا پہلاپبلک تھیٹرکا منصوبہ 14 کروڑ کی لاگت سےمکمل ہوگا، پبلک تھیٹر میں چار ایس ایم ڈیز اور ری ڈیزائننگ کی جائے گی،، داتادربار کےبیرونی حصےکی ازسرنوتعمیر پر 4 کروڑ 78 لاکھ لاگت آئے گی،جنرل بس سٹینڈلاری اڈا کی ابتدائی بحالی کی سکیموں پر3 کروڑ 64 لاکھ 76 ہزار کی سکیم منظوری دی گئی،سرکلر روڈ بحالی کے منصوبہ پر14 لاکھ لاگت آئے گی،شملہ پہاڑی ریسٹرکچرنگ منصوبہ پر4 کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنرلاہورڈویژن ذوالفقار گھمن نےمنصوبوں کی تکمیل کاٹاسک چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس کوسونپ دیا ہے۔