ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی اینٹی کرپشن اور اعلیٰ ڈی ایم جی افسران میں رسہ کشی جاری

ڈی جی اینٹی کرپشن اور اعلیٰ ڈی ایم جی افسران میں رسہ کشی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور اعلیٰ ڈی ایم جی افسران کے درمیان جاری رسہ کشی سے سینکڑوں آسامیاں خالی،  محکمے کے انتظامی امور متاثر ہونے لگے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس اور اعلیٰ ڈی ایم جی افسران کے درمیان رسہ کشی جاری ہے، اسی رسہ کشی کی وجہ سے محکمہ اینٹی کرپشن میں سینکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں، ان خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی محکمہ اینٹی کرپشن کو افسران دینے پر تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری آفس اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، ڈی جی اینٹی کرپشن کو پسند نہیں کرتے، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس ایک تو پولیس افسر ہیں اور دوسرا وہ ڈی ایم جی کی سیٹ پر قابض ہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن نے متعدد ڈی ایم جی افسران کیخلاف کارروائیاں بھی شروع کر رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوہر نفیس چیف سیکرٹری سے بالا بالا شہزاد اکبر مرزا کی سفارش پر تعینات ہوئے ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈی ایم جی لابی کی کشمکش میں محکمہ اینٹی کرپشن متاثر ہورہا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں نیچے سے لے کر ایڈیشنل ڈی جی تک ساڑھے پانچ سو آسامیاں خالی ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے محکمانہ اصلاحات پر کارروائی تیز کردی ہے، پہلے مرحلہ میں اینٹی کرپشن میں سالہا سال سے تعینات 72 افسروں واہلکاروں کی خدمات انکے اپنے محکوں کو واپس کردی گئی ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن میں صرف وہی رہے گا جو عوام کی شکایات کا ازالہ کرے گا،تاحال 72 افسروں و اہلکاروں کو واپس ان کے محکموں میں بھجوا دیا گیا ہے، واپس جانیوالوں میں ڈی ایم جی، پی ایم ایس، پولیس اور مختلف محکموں سے آئے افسران شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer