دوران پرواز پیدا ہونیوالی بچی پرقسمت مہربان، والدین بھی خوشی سے نہال

23 Sep, 2020 | 01:34 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) فصائی سفر کرنے کا شوق تقریباً بہت سے لوگوں کو ہے، سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے مسافر ویڈیوز اور تصویریں بناتے ہیں تاکہ اس کو یاد گار بنایا جاسکے، ایک ایسا ہی واقعہ پرواز کے دوران پیش آیا، فصائی سفر کے دوران خاتون نے بچی کو جنم دیا تو انتظامیہ نے بچی کو ایک  بڑا تحفہ دیا جس پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے عملے کاشکریہ اداکیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فصائی سفر میں ایسے واقعات کم ہی پیش آتے ہیں، خواتین کے ہاں بچے یابچی کی پیدائش کا ہونا کیونکہ قدرت کے آگے انسان بے بس ہوتا ہے،ہوائی سفر کے دوران ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے بچی کو جنم دیا، واقعہ مصر کی ائیر لائن میں پیش آیا، فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر نے قاہرہ سے لندن جانے والی پرواز میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایجپٹ ایئر  کی پرواز  ایم ایس 777  جو جو قاہرہ سے لندن جارہی تھی، مسافروں میں موجود ایک خاتون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، جس پر مسافرطیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر جرمنی کے ائیر پورٹ پر اتارنا پڑا، خاتون کو فوراً طبی امداد فراہم کی گئی کچھ دیر بعد طبعیت میں بہتری کے بعد دوبارہ سفر شروع کیا۔

لندن کی جانب جاتے ہوئے خاتون نے بچی کو جنم دیا جس پر جہاز میں عملے نے تمام انتظامات کئے، اس موقع پر مسافروں  نے والدین کو مبارک باد دی اور یہ ہی نہیں بلکہ بچی  کوفصائی کمپنی  ایجپٹ ایئر کی جانب سے شاندار سہولت فراہم کی گئی، فصائی کمپنی نے بچی کے لئے تاحیات مفت ہوائی سفر کا ٹکٹ جاری کیا جس پر والدین نے اظہار تشکر کیا،جاری کردہ ٹکٹ پر بچی دنیا میں ایجپٹ ایئر  کی پرواز کے ذریعے جہاں چاہیے جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں