ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا گداگروں کو بیگرز ہوم میں رکھنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا گداگروں کو بیگرز ہوم میں رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا گداگروں کو بیگرز ہوم میں رکھنے کافیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں گداگروں کیخلاف مہم چلانے کی ہدایت کردی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر بھی برہم ہیں، کہتے ہیں کہ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق بھی بہت شکایت ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا، اجلاس میں لاہور کے مسائل کے حل کیلئے لائن آف ایکشن پر پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا، ہر محکمے نے ایک ماہ کے دوران مسائل کے حل کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورپی ٹی آئی کے رہنماؤں نے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گداگروں کو بیگرزہوم میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھکاریوں کیخلاف مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر گداگرنظر نہیں آنے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی پر بھی غیر مطمئن نظر آئے، کہنے لگے ایل ڈبلیو ایم سی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، صفائی کے نظام کومستقل بنیادوں پر درست کیا جائے، لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے، خالی باتوں اور پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا، عملی طور پر کام کر کے دکھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا، لاہور شہرکیلئے میگاپراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے،منتخب نمائندے بھی فیلڈ میں نکلیں،عوامی مسائل کا خود جائزہ لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور شہر میں بسنے والوں کے مسائل کے حل کیلئے جو  کچھ انسانی بس میں ہوا  کر گزریں گے، سٹریٹ لائٹوں کی بحالی کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے، تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے موثر منصوبہ بندی کر کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer