آئی جی نے وفاق سے اعلیٰ افسران کی خدمات مانگ لیں

23 Sep, 2020 | 12:18 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) آئی جی پنجاب انعام غنی نے وفاق سے 8اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے میں افسران کی کمی پوری کرنے کے لئےوفاق سے 8اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات مانگ لی ہیں۔آئی جی کی جانب سے ایس ایس پی سیدمحمدامین بخاری،سردارماورخان ، ایس پی محمد عمران خان،ایس پی سیدعزیز،ایس پی سیدعزیز، ایس پی سیدذیشان حیدر،ایس پی واحدمحموداور اے ایس پی بابرجاویدجوئیہ کی خدمات مانگی گئی ہیں۔

آئی جی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس افسران کووفاق سے پنجاب بھجوایاجائے۔ اس حوالے سے آئی جی انعام غنی نے چیف سیکرٹری پنجاب کومراسلہ بھجوا دیاہے۔

دوسری جانب شہر میں دندناتے ہوئے چوروں، ڈاکوؤں نے شہریوں کی زندگی کو محال بنادیا، خواتین کی عزتِ نفس غیر محفوظ ہورہی ہے،پولیس کی جانب سے ملزمان پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے مگر اثرورسوخ  رکھنے والے ملزم رہا ہوجاتے ہیں اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ سکیورٹی اداروں میں چھپی ہوئیں کچھ کالی بھیڑیں بھی ان کے ساتھ ملوث ہوتی ہیں، اداروں کو بدنام کرنے میں ایسے عناصرکا پورا پورا کردار ہوتا ہے۔

پولیس ایک ایسا منظم ادارہ ہے جو اپنی جان کی پروا کئے بغیر لوگوں کے مال وجان کی حفاظت کرتا مگر گزشتہ برسوں سے اس میں ایسے افراد شامل ہوئے جو ملکی سالمتی اور عوام کے تحفظ کی بجائے ملزمان کی پست پناہی کررہے ہیں، آئے روز گینگ ریپ، قتل، اغواء اور ایسے سینکڑوں واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا، عدم تحفظ کے کھوکھلے نعرے لگا کر لوگوں پر اپنا اعتماد بحال کرنے کے نئے طریقے تلاش کئے جاتے ہیں۔

شہر  میں گزشتہ دنوں خواتین کے ساتھ زیادتی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں مگر ملزمان کو مہمانوں کی طرح حوالات میں رکھاہوا، عوام نے ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی حوا کی بیٹی ان ہوس کے بچاریوں کی درندگی کا شکار نہ ہو۔

مزیدخبریں