ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایف ایم ریڈیو منصوبہ اڑھائی سال سے التواء کا شکار

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایف ایم ریڈیو منصوبہ اڑھائی سال سے التواء کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم ٹاؤن (عمران یونس) شہریوں کو غذائی آگاہی سے متعلق شروع کیا جانے والا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایف ایم ریڈیو منصوبہ اڑھائی سال سے التواء کا شکار ہے۔

انیسویں صدی کے آخری عشرے میں ایجاد کردہ اور ترقی پاتے ہوئے موجودہ ٹیکنالوجی میں ڈھالا جانے والا ریڈیو دنیا بھرمیں لاکھوں، کروڑوں انسانوں کیلئے خبررسانی کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے بھی مفادعامہ کیلئے فروری 2018 میں اپنا ریڈیو اسٹیشن بنانے کا منصوبہ شروع کیا جس کی نشریات کے آغاز کا عوام کو بے چینی سے انتظارہے، فوڈ اتھارٹی بورڈ نے 26ویں میٹنگ میں ایف ایم ریڈیو پراجیکٹ کی منظوری دی تھی اورابتدائی طورپر16 ملین کا بجٹ بھی منظور کیا گیا، اس کے باوجود باوجود منصوبہ اڑھائی سال سے التواء کا شکار ہے، منصوبے کے مطابق پی ایف اے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن عوامی آگاہی مہم کیلئے استعمال کیا جائے گا جس میں غذائیت کے متعلق اہم معلومات، غذائی مسائل سے متعلق مشاورت فراہم کی جائے گی۔ 

فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریڈیو سروس شروع ہونے تک عوام کو ٹی وی، سوشل میڈیا اور سیمینارز کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جعلی ساز مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ہجویری ٹاؤن میں واقع طلحہ فوڈز کیچپ اور فروٹ پلپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کردیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 9 ہزار  900 کلو ناقص پلپ، 6 ہزار 210 کلو گلے سڑے سیب، 40 کلو ساسز اور  26 کلو کیچپ تلف کر دی گئی۔

عرفان میمن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کیخلاف غیر معیاری فروٹ پلپ سے کیچپ تیارکرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی ناقص سٹوریج،فوڈ لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکٹس بھی عدم موجود پائے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer