ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا ویکسین کے ٹرائل حتمی مراحلے میں داخل

پاکستان میں کورونا ویکسین کے ٹرائل حتمی مراحلے میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیسری آزمائش کا آغاز ہوگا، اسدعمر کہتے ہیں چینی ویکسین کی دس ہزار پاکستانیوں پر آزمائش ہوگی، ابتدائی نتائج میں چار سے چھ ماہ متوقع ہیں۔

دریں اثناء پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6424 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 134243 ہوگئی ہے جبکہ 2463 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98487 ہے اور 2227 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14499 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37387 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 2550 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 69 افراد انتقال کرگئے۔

پورٹل کے مطابق گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3513 اور 82 افراد انتقال کرچکے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16207 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer