( سٹی 42 ) ایف آئی اے نے ایف بی آر سے اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی، منی لانڈرنگ کیس اور بے نامی جائیدادوں کی انکوائری کے حوالے سے ایف آئی اے نے مراسلہ لکھ دیا۔
اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی ہیں جبکہ ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا پر کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد کا بھی الزام ہے جس کے حوالے سے ایف آئی اے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے نے اسی انکوائری کے حوالے سے ایف بی ار کو ایک مراسلہ لکھا جس میں اداکارہ کی جائیدادوں اور انکے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں تاکہ کیس کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گئے۔