‘‘کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں’’

23 Sep, 2019 | 08:53 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر لاہور ڈویژن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب، کہتے ہیں بھارت کشمیریوں کے ایمان خرید کر اس خطے پر قبضہ کرنا چاہتا جس پر وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گا۔

راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام کوئی نئی بات نہیں، مگر کشمیریوں کو اپنے حق کے لیے ہتھیار اٹھانے کی اجازت خود اقوام متحدہ نے دی ہے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ 50 دن سے کشمیریوں کو کرفیو میں بند کیا ہوا ہے، مجھے اپنی افواج پاکستان پر پورا یقین ہے کہ وہ وطن عزیز کے دفاع سمیت ہندوستان کو قابو کرنے کی اہلیت بھی رکھتی ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وادی میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، پاکستانیوں کا 72 سال سے کشمیریوں کے لیے ایک ہی موقف ہے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کی مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں