سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

23 Sep, 2019 | 07:05 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، سوموار کے روز فی تولہ سونے کی قیمتوں میں چار سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں چار سو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اٹھاسی ہزار ایک سو پچاس روپے ہوگئی ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اسی ہزار سات سو روپے ہوگئی ہے۔ سوموار کے روز عالمی مارکیٹ میں دو ڈالر فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت ایک ہزار پچھتر روپے متعین ہے۔

خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے سونے کے زیورات شادیوں میں روایت بن چکے ہیں اس لئے سونے کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔

مزیدخبریں