میٹروپولیٹن کارپوریشن اورزونل دفاترمیں ون ونڈوسیل کے قیام کا فیصلہ

23 Sep, 2019 | 03:19 PM

Shazia Bashir

راؤدلشاد: غیرقانونی تعمیرات سے نجات اور شہریوں کو بلڈنگ پلان کی فراہمی کے لیے ہیڈ کوارٹراور نو زونل دفاترمیں ون ونڈو سیل قائم ہوں گے جبکہ بلڈنگ پلان کاتمام تر ڈیٹاآن لائن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تعمیرات پرکمشنر وایڈمنسٹریٹرآصف بلال لودھی کا نوٹس کام کرگیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نےغیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے ون ونڈوسیل کےقیام کا فیصلہ کرلیا، کمشنرآصف بلال لودھی نے ون ونڈوسیل کے قیام کی منظوری دے دی۔ پانچ مرلہ تک کابلڈنگ پلان زونل آفیسرپلاننگ پانچ روز میں منظورکا پابند ہوگا، دس مرلہ رہائشی و کمرشل سے 2 کنال انڈسٹریل و رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری 10روز میں میٹروپولیٹن آفیسرپلاننگ ک ودینا ہوگی۔

ایک کنال کمرشل اوردوکنال سے 6 کنال تک رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری چیف آفیسرایم سی ایل 15 روزمیں دینے کا پابند ہوگا،6 کنال سے زائد رہائشی وانڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظورہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی سفارشات سےمشروط ہوگی۔ مال روڈ کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ہی دے سکےگی، منظوراورمسترد کیےگئے تمام بلڈنگ پلانز کا ڈیٹا آن لائن ہوگا، غیرقانونی تعمیرات سے نجات اور شہریوں کو بلڈنگ پلان کی فراہمی کے لیے ہیڈکوارٹراور نو زونل دفاترمیں ون ونڈو سیل قائم ہوں گے،.

بلڈنگ پلان تین روز میں سکروٹنی کرکےاعتراضات نمٹاکرفیس چالان کااجراء کرنا ہوگا۔ کمشنرلاہورآصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ون ونڈوسیل قیام سے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام جبکہ شہریوں کونقشہ جات کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں