پنجاب کابینہ میں تبدیلی، رواں ہفتہ کابینہ اراکین کے لئے اہم، کون رہے گا کون جائےگا، سابق وزیربلدیات علیم خان اور وزیر جنگلات سبطین خان کی کابینہ میں بھی واپسی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں رواں ہفتے تبدیلی متوقع ہے، علیم خان اور سبطین خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کیا جائےگا، علیم خان کی واپسی کا فیصلہ ہوچکا ہے، علیم خان کو واپسی کی صورت میں بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا محکمہ دیا جائے گا۔
سبطین خان کو جنگلات کی وزارت واپس دے دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر کو کونسی وزارت دینی ہے اسکا فیصلہ آج ہوگا، ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر جنگلات کی وزارت لینےکےخواہاں ہیں، اسد کھوکھر نے دو روز قبل وزیراعلی سے ملاقات میں جنگلات کی وزارت مانگی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کابینہ سے متعلق اہم فیصلے ایک سے دو روز میں متوقع ہیں۔