عدالت نے اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی

23 Sep, 2019 | 01:13 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں اتائی ڈاکٹروں کے کلیکنس ڈی سیل کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں سعد اللہ، عبدالقیوم اور جہاں زیب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈپلومہ ہولڈر ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہومیو کلینک چلا رہے ہیں، ہیلتھ کیئر کمیشن کو رجسٹرڈ کرنے کی درخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہوئی۔

کمیشن نے اب ان کےکلینکس سیل کر دیئے ہیں، کلینکس کو ڈی سیل کرانے کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی درخواستیں دیں، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواستوں پر فیصلے کلینکیس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔

عدالت وکیل کے دلائل سننے کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کودرخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلےکا حکم دیتے ہوئے پیٹشن نمٹادیں۔

مزیدخبریں