غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

23 Sep, 2018 | 12:57 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر)غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے، حکومت نے سابق حکومت کے دور میں شروع ہونے والے تمام میگا پراجیکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پی کے ایل آئی، اورنج ٹرین منصوبہ، پاور پراجیکٹس، محکمہ صحت اور تعلیم کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔جاری میگا پراجیکٹ کیلئے پنجاب حکومت نے 2018-2019 کے بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔

سیکرٹری محکمہ خزانہ حامد یعقوب شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دور میں شروع کیے گئے تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں