(قذافی بٹ) گورنر ہاؤس پنجاب آج پھر عوام کے لیے کھول دیا گیا، سیر کیلئے آنے والوں کو گورنر ہاؤس انتظامیہ نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
انتظامیہ کی جانب سے آنے والے مہمانوں کو تاریخی ورثے کو گورنر ہاؤس کا مخصوص حصہ فیملیز کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ دو گھنٹے کے وقفے کے بعد دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس سیر کیلئے آنے والی فیملیز کھانے پینے کی اشیا ہمراہ نہ لائیں، فیملیز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دوران سیر پارک میں کچرا وغیرہ پھینکیں، پودوں اور پھولوں کی حفاظت کی جائے ۔
انتظامیہ کے مطابق داخلہ صرف فیملیز کیلئے ہوگا، آنے والے قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور داخلہ انار کلی گیٹ بالمقابل الحمرا آرٹ کونس سے ہوگا۔