لبنان میں بیروت اور طائر شہر پر حملے، وسطی اسرائیل میں حزب اللہ کے شدید راکٹ حملے

23 Oct, 2024 | 11:29 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  لبنان میں حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک  اور دیگر ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی آنے کے ساتھ ہی وسطی اور شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں بھی شدت آ گئی۔ بدھ کے روز دیکھا گیا کہ  حزب اللہ وسطی اور شمالی اسرائیل کو نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ IDF لبنان کے حملوں کو طائر تک پھیلا رہی ہے۔
آئی ڈی ایف کی جانب سے بدھ کو بتایا گیا کہ اس نے تل ابیب کے قریب گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو راکٹ روکے، بلنان کے اندر  آئی ڈی ایف نے بیروت کے علاقے میں ہتھیاروں کے ذخیروں پر حملہ کیا اس دوران جنوبی لبنان میں اسرائیل کے  زمینی دستوں نے سرحد کے قریب حزب اللہ کی سرنگوں کو تباہ کر دیا۔

Caption   منگل، 22 اکتوبر کو ، لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقہ  غبیری میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں لوگ ایک عمارت کو گرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ 

طائر کے وسیع علاقہ پر حملہ اور انخلا

لبنان کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا  ہےکہ اسرائیل نے بدھ کے روز حزب اللہ پر اپنے حملوں کو لبنان کے شہر طائر تک بڑھا دیا جب کہ ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ نے وسطی اور شمالی اسرائیل کو نشانہ بنانے والے راکٹوں کے متعدد بیراج فائر کئے۔

"دشمن کے بم  حملوں کی دھمکی کے بعد چار حملوں نے طائر شہر کو نشانہ بنایا،"  لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے اس سے قبل کی رپورٹنگ کے بعد کہا کہ "دشمن کے ڈرون نے طائر میں ایک گلی کو نشانہ بنایا"۔

اس سے پہلے اطلاعات ملیں کہ  اسرائیل نے طائر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں سے  پہلے طائر شہر کے رہائشیوں کو   بہت سے علاقوں سےفوری طور پر انخلاء کا انتباہ جاری کیا۔

یہ انتباہ، جس میں شہر کے ایک بڑے حصے کا احاطہ کیا گیا تھا، جنگ کے آغاز کے بعد سے طائر کے  مکینوں کےلیے پہلی وسیع انخلا کی کال تھی،  اس سے پہلے دوسرے علاقوں میں مخصوص عمارتوں  کے قریبی رہائشئوں کو ہی ایسی وارننگ دی جاتی رہی۔

کرنل IDF کے عربی زبان کے ترجمان کرنل اویشے عدرائی  Avichay Adraee نے سوشل پلیٹ فارم  X پر طائر شہر میں نشانہ بنائے گئے علاقوں کا نقشہ پوسٹ کیا، جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا: "حزب اللہ کی سرگرمی IDF کو اس علاقے میں کارروائی کرنے پر مجبور کر رہی ہے جس میں آپ موجود  ہیں۔

"آئی ڈی ایف آپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی۔ آپ کو فوری طور پر سرخ رنگ کے نشان والے علاقے سے ہٹ کر شمال کی طرف دریائے آو لی کی طرف جانا چاہیے۔ جو کوئی بھی حزب اللہ کے اہلکاروں، سہولیات اور حزب اللہ کے ہتھیاروں کے قریب ہے وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے! "

یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل کی جانب سے ایک رات قبل دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے گڑھ  دحیہ میں حزب اللہ کے متعدد ہتھیاروں کی فیکٹریوں اور ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

نشانہ بنائے گئے مقامات کو شہری عمارتوں میں سرایت  تھے اور IDF نے عمارتوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو  حملے سے کچھ دیر پہلے انخلا کے لیے خبردار کیا تھا جس سے علاقے مین افراتفری کے عالم میں لوگ باہر نکلے تھے۔

حزب اللہ کے تین علاقائی کمانڈروں کو مارنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ دو دنوں میں حزب اللہ کے علاقائی یونٹ کے تین کمانڈر مارے گئے ہیں، IDF نے بدھ کو کہا کہ لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ کے جبچت، جوئیہ اور قنا کے علاقوں کے کمانڈروں کو مارنے میں کامیابی حاصل کی۔ IDF نے کہا کہ یہ کمانڈر اپنے اپنے علاقوں سے اسرائیلی قصبوں پر راکٹ اور میزائل فائر کرنے کے ذمہ دار تھے۔

Caption  23 اکتوبر 2024 کو بیروت کے جنوبی مضافات میں مریجہ کے پڑوس میں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملے کی جگہ سے تباہ شدہ عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔فوٹو بذریعہ گوگل

فوج نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کی فضائی فوج جسے یونٹ 127 کے نام سے جانا جاتا ہے کا رکن خلیل محمد امحاز اسرائیل پر ڈرون حملوں کا ذمہ دار تھا، اسے شمالی لبنان میں پیر کے روز ہونے والے ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب

دریں اثنا، منگل اور بدھ  کی درمیانی شب جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حزب اللہ کے تقریباً 70 کارکن مارے گئے،۔ فوج نے مزید کہا کہ فوجیوں نے سرنگوں اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو بھی تلاش کر کے تباہ کر دیا۔

مسجد میں ہتھیاروں کا ذخیرہ

جنوبی لبنان میں، آئرن فسٹڈ بریگیڈ کے ریزروسٹ آئی ڈی ایف کے زمینی دستوں نے ایک مسجد میں ہتھیاروں کے ذخیرے کا پردہ فاش کیا، مسجد کے باہر گولہ بارود اور ایک ریکائل لیس رائفل کے ساتھ ساتھ آر پی جی، سنائپر رائفلز، ٹینک شکن میزائل اور اس کے اندر موجود دیگر ہتھیار دریافت ہوئے۔ 

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں سرگرم فوجیوں نے ایک مسجد میں ہتھیاروں کے ذخیرے کا انکشاف کیا ہے۔

آئرن فرسٹ آرمرڈ بریگیڈ کے ریزرو کو مسجد کے باہر گولہ بارود اور ایک رائفل ملی، جب کہ اندر انہوں نے آر پی جیز، سنائپر رائفلیں، ٹینک شکن میزائل اور دیگر ہتھیار ملے۔ 

حزب اللہ کے راکٹ حملوں پر اسرائیل کے  مرکز، شمال میں سائرن بج گئے
بدھ کی صبح لبنان سے اسرائیل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو راکٹ داغے گئے، جن دونوں کو فضائی دفاع نے کامیابی سے روک لیا۔

اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جس سے تل ابیب اور قریبی قصبوں کے ساتھ ساتھ شمال میں ناصرت کے علاقے میں سائرن بج گئے۔

تاہم، پولیس نے نوٹ کیا کہ وسطی اسرائیل پر راکٹ گرنے کے بعد ہرزلیہ کے علاقے میں ایک کار کو نقصان پہنچا۔

   گلیلوٹ ملٹری بیس پر ایک اور راکٹ حملہ
تاہم، پولیس نے نوٹ کیا کہ وسطی اسرائیل پر راکٹ گرنے کے بعد ہرزلیہ کے علاقے میں ایک کار کو نقصان پہنچا۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے علاقے میں Glilot ملٹری انٹیلی جنس بیس کو نشانہ بنایا ہے، جس میں 8200 سگنلز انٹیلی جنس یونٹ موجود ہے۔ حالیہ دنوں میں بیس کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

حیفہ پر راکٹوں کا مینہہ

حزب اللہ نے کہا کہ راکٹ فائر "صہیونی دشمن کے حملوں اور قتل عام کے جواب میں کیا گیا تھا۔" اس کے چند گھنٹے بعد لبنان سے حیفہ کے علاقے پر 25 راکٹ فائر کیے گئے۔ حیفہ کے شمال مشرق میں کرائیوٹ اور دیگر قریبی قصبوں میں سائرن بجائے گئے۔ IDF کے مطابق، زیادہ تر راکٹوں کو فضائی دفاع کے ذریعے روکا گیا، اور کچھ  راکٹوں کے زمین پر پھٹنے کی نشاندہی کی گئی۔

زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، لیکن مبینہ طور پر ایک راکٹ ایکڑ کے جنوب میں واقع شہر نعمان کے علاقے میں گرا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں ایک عمارت کو نقصان ہوتے دکھایا گیا ہے۔

کریوت اور کریات شمونہ پر راکٹوں کے حملے

 لبنان سے بھیجے گئے ایک ڈرون کو بھی فضائی دفاع نے راموت نفتالی کے علاقے میں مار گرایا یہ حملہ عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی طرف سے اڑائے گئے تین دیگر ڈرونوں کو بھی روکے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ لبنان کے ایک اور ڈرون کو بعد میں اسرائیلی فضائی حدود سے باہر روکا گیا۔ پھر بھی 30 پروجیکٹائل کے ایک اور راکٹ بیراج نے کئی گھنٹے بعد کریوت اور کریات شمونہ کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ کچھ راکٹوں کو روکا گیا، اور کچھ سے ہونے والے نقصان  کی بھی نشاندہی کی گئی۔

 اکتوبر 2023 سے شمالی اسرائیل پر حملوں کے نتیجے میں 29 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، سرحد پار جھڑپوں اور ستمبر کے آخر میں جنوبی لبنان میں شروع ہونے والے زمینی آپریشن میں 45 IDF فوجی اور ریزروسٹ مارے گئے ہیں۔ عراق سے ڈرون حملے میں دو فوجی مارے گئے ہیں اور شام سے بھی کئی حملے ہوئے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ڈی ایف کا اندازہ ہے کہ حزب اللہ کے 1500 سے زیادہ کارکن اس تنازع میں مارے جا چکے ہیں۔ لبنان میں سینکڑوں شہریوں کے ساتھ دیگر گروپوں کے تقریباً 100 ارکان کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ حزب اللہ نے 516 ارکان کے نام بتائے گئے  ہیں جو اسرائیل کے ہاتھوں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں، زیادہ تر لبنان میں لیکن کچھ شام میں بھی۔ جب سے اسرائیل نے ستمبر میں حزب اللہ کے خلاف ایک نیا حملہ شروع کیا ہے ان نمبرز  کو مسلسل اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں