ملک اشرف : منی لانڈرنگ کیس :پرویز الہٰی کی فیملی کو بنکنگ کورٹ سے ریلیف ملنے کے معاملے پر پرویز الہٰی کے شریک 4 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے
ایف آئی اے نے کیس میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کررکھی ہےعدالت نے ضمانت منسوخی کیس میں فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے،راسخ الہیٰ ، تحریم الہیٰ اور زہرہ الہٰی بھی اپنے وکلاء کے ہمراہ کل عدالت میں پیش ہوں گی
منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہی کی فیملی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
23 Oct, 2024 | 11:18 PM