ویب ڈیسک : ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے شاہ زیب نقوی کو گلستان جوہر قبرستان میں شہید باپ انصار نقوی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شاہ زیب نقوی سٹی نیوز نیٹ ورک کے سابق ڈائریکٹر پروگرامنگ شہید انصارنقوی کے صاحبزادے تھے۔
شاہ زیب نقوی کی نماز جنازہ عسکری فور جامع مسجد میں ادا کی گئی ، مولانا سعید احمد ثاقب نے نماز جنازہ پڑھائی ، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ نمازجنازہ میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی،حفیظ الدین ایڈوکیٹ ، خواجہ اظہار الحسن، انیس قائم خانی،سینیٹر فیصل سبزواری، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی سمیت ایم کیو ایم ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، جمال احمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے سعید غنی اور وقار مہدی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ متحدہ کے راشد سبزواری ،شریف حسین، شکیل احمد،شارق جمال ، محمد دانیال ، عبد الباسط ، معاذ محبوب ، ارسلان پرویز ، عادل عسکری بھی شریک تھے،سینیر صحافی زاہد حسین، اظہر عباس ، بیوروچیف 21 بلال حسن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سٹی نیوز نیٹ ورک ذکا گھمن ، انپٹ ہیڈ سٹی42 سید زین العابدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شاہ زیب نقوی کو گلستان جوہر قبرستان میں شہید باپ انصار نقوی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ (شاہ زیب نقوی سٹی نیوز نیٹ ورک کے سابق ڈائریکٹر پروگرامنگ شہید انصارنقوی کے صاحبزادے تھے) ۔
رعنا انصار کے گھر پر تعزیت کےلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ ایم کیو ایم رہنما اور ارکان اسمبلی کی رعنا انصار کے گھر پہنچے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا، کہا کہ متحدہ رہنما فیصل سبزواری بولے شاہ زیب بہت فرمانبردار بچہ تھا، دکھ کی گھڑی میں رعنا انصار کیساتھ ہیں ۔
خیال رہے کہ شاہ زیب نقوی آج کلفٹن انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔