پولیو وائرس کا خطرہ ٹل نہ سکا، ایک اور کیس رپورٹ

23 Oct, 2024 | 10:17 PM

ویب ڈیسک : پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، حال ہی میں ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

 نیشنل ریفرنس لیب نے خیبرپختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق کر دی، جس کے بعد رواں سال کے پولیو وائرس کیسز کی تعداد 40 ہو گئی۔

 پولیو وائرس کا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔ پولیو کیس کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے سامنے آیا ہے اور کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔ رواں سال کوہاٹ سے پولیو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے، اس سے پہلے کوہاٹ سے پہلا پولیو وائرس کیس گذشتہ ماہ سامنے آیا تھا۔

رواں سال کوہاٹ سے چار پولیو پازیٹیو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال بلوچستان سے 20 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ رواں سال سندھ 12، کے پی سے 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب ایک، اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزیدخبریں