ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے پی ایچ اے بہترین کام کر رہا ہے؛ بلال یاسین

 شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے پی ایچ اے بہترین کام کر رہا ہے؛ بلال یاسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پی ایچ اے میں اجلاس  ہوا، ہارٹیکلچر، کمرشل منصوبہ جات اور انجینئرنگ کے منصوبوں پر جامع بریفنگ لی 
ڈی جی محمد طاہر وٹو نے بلال یاسین کو پی ایچ اے کی بیوٹیفکیشن سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ بلال یاسین کو ہارٹی کلچر، کمرشل منصوبہ جات اور انجینئرنگ کے منصوبہ جات بارے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں اربن فاریسٹ، باغات کی اپ گریڈیشن ، گرین بیلٹس کی نگہداشت جاری ہے، میاواکی جنگلات کے بعد پی ایچ اے اربن فاریسٹیشن پر فوکس کر رہا ہے،

صوبائی وزیر بلال یاسین  نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے پی ایچ اے بہترین کام کر رہا ہے،  پی ایچ اے نے شعبہ مارکیٹنگ اور کاروباری منصوبہ جات سے رواں سال تاریخی منافع کمایا ہے ۔ اجلاس میں سکرٹری ہاؤسنگ ریٹائرڈ کیپٹن اسد اللہ خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ اور چئیرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے شرکت کی۔