دیرینہ دشمنی،فائرنگ سے ایک شخص قتل

23 Oct, 2024 | 09:55 PM

 اسرار خان : شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ ہوئی اور ایک شخص قتل ہوگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص قتل ہو گیا، مقتول کی شناخت رفیق گجر کے نام سے ہوئی، جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے، 
واقعہ صدر گول چکر کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور ایک کار میں آنے والے مسلح ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر رفیق گجر نامی ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تین راہگیر شہزاد، الیاس اور جہانذیب زخمی ہو گئے ۔ تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ اویس شفیق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزموں کی تلاش کے لئے سی سی ٹی  وی  کیمروں سمیت دیگر وسائل کی مدد لی جا رہی ہے 

مزیدخبریں