صدر مملکت اور وزیراعظم کی انقرہ میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت، حکومت و عوام سے اظہارِ تعزیت

23 Oct, 2024 | 09:20 PM

 سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ 

صدر مملکت نے دُکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا، کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے،  بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ 

صدر مملکت نے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ 

 آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا، پاکستان ایسی وحشیانہ کاروائیوں کے درد اور تکلیف کو سمجھتا ہے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔ 

صدر مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور تمام اقوام کے محفوظ مستقبل کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ 

وزیراعظم کا انقرہ میں دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ میں دہشت گردی کی اس مذموم کاروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں ، ہم ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ 

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ۔ 

مزیدخبریں