ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی انقرہ میں حملے کی شدید مذمت، ترکیہ کی حکومت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار

محسن نقوی کی انقرہ میں حملے کی شدید مذمت، ترکیہ کی حکومت و عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے شہر  انقرہ میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، محسن نقوی کی جانب سے ترکیہ کی حکومت، وزیر داخلہ ، عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ 
 محسن نقوی نے کہا ہے کہ  دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور علاقہ نہیں۔ ہم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے  زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔