بابر شہزاد تُرک : وفاقی حکومت نے خسرہ روبیلا ملک گیر مہم 2025 کی منظوری دے دی ۔
وزارتِ صحت کے مطابق مہم قومی ویکسینیشن پروگرام اور صحت عامہ کے نتائج مزید بہتر بنائے گی، بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، مہم پانچ سال تک کے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے متاثر ہونے سے بچائے گی ۔
صوبائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل مہم کو مؤثر بنائیں گے ۔