ترکیہ کے شہر انقرہ میں ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکا ، ہلاکتوں کا خدشہ

23 Oct, 2024 | 07:42 PM

 ویب ڈیسک : ترکیہ کے شہر انقرہ میں ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں زوردار دھماکا ہوا جس میں  کئی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ 

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں اور ترکیہ  کے وزیر داخلہ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ  دہشت گرد حملے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی پہنچ رہی ہیں ۔ 

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ٹی اے آئی پر دہشتگرد حملے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔ حملہ آوروں میں ایک خاتون  کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے 

مزیدخبریں