امانت گشکوری : چیف جسٹس اِن ویٹنگ یحییٰ آفریدی نے عدالتی اسٹاف کو بریفنگ کیلئے بلا لیا ۔
سپریم کورٹ کے مختلف ونگز کے سربراہان نے نامزد چیف جسٹس کو عدالتی امور پر بریفنگ دی ، جس کےبعد نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کی جانب سے تمام ونگز کے سربراہان کو دوبارہ بریفنگ کی ہدایت کی گئی ۔
جسٹس یحیی آفریدی کی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے ملاقات ہوئی ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی تین سال تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔