پنجاب یونیورسٹی  گارڈز  اور طلبا تصادم ، 2 تحقیقاتی کمیٹیاں قائم 

23 Oct, 2024 | 07:17 PM

  جنید ریاض :پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈز اور طلبا میں تصادم پر انکوائری کےلئے 2 تحقیقاتی کمیٹیاں قائم  کر دی گئیں ۔ کمیٹیاں 2 روز میں واقعہ کے ذمہ دار عناصر کا تعین کریں گیں  اورسفارشات کی روشنی میں سخت ایکشن لیاجائےگا۔

پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈز اور طلبا ءمیں لڑائی کے معاملے پر ہائر ایجوکیشن اور پنجاب یونیورسٹی نے 2 تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ دونوں کمیٹیاں 2 روز میں واقعہ کے ذمہ دار عناصر کا تعین کریں گی۔
 ایچ ای ڈی کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی وی سی سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر قیصر عباس کریں گے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی کی سربراہی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کرینگے۔  کمیٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لے سکے گی۔
دونوں تحقیقاتی کمیٹیاں بنانے کا مقصد واقعے کے اصل حقائق جاننا اور مستقل میں ایسے واقعات کو روکنا ہے،،وائس چانسلر پی یو کی کمیٹی کو غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر محمد علی  کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بلا امتیازسخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں