ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی بے قابو ، سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے

 ڈینگی بے قابو ، سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 134 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 772 جبکہ رواں سال اب تک 4528 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 116 جبکہ لاہور سے 06 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ساہیوال سے 03 جبکہ اٹک سے 02 کیس رپورٹ ہوئے۔ 

چکوال، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور گجرات سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان  محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے،