ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایب صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی

واٹس ایب صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایب نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور سہولت جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میٹا نے جلد ہی واٹس ایپ میں موجود کانٹیکٹس کے سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے، کمپنی کی جانب سے اب واٹس ایپ میں کانٹیکٹ منیجر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس بڑی تبدیلی تبدیلی کی اصل وجہ یہ ہے کہ صارف کے موبائل میں بنیادی طور پر وہی کانٹیکٹس محفوظ ہوتے ہیں جو اس کے پرائمری فون محفوظ ہوتے ہیں، دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن نہیں، اسی دوران اگر فون گم یا خراب ہو جائے تو پھر واٹس ایپ میں موجود ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں، اور ان کانٹیکٹس کو دوبارہ فون میں محفوظ کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ ایک ڈیوائس پر واٹس ایپ کے 2 اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو بھی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

میٹا کی جانب سے متعارف کی گئی اس بڑی تبدیلی کے بعد صارفین اب کے تمام کانٹیکٹس براہ راست ایپ میں محفوظ ہوں گے اور فون گم ہونے یا تبدیل کرنے پر انہیں دوبارہ محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کانٹیکٹس محفوظ کرنے کا یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں پہلے واٹس ایپ ویب اور اس کی ونڈوز ایپ کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔اس کے بعد بتدریج دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا۔