ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی سنیپ چیکنگ ، 32 اشتہاریوں سمیت 792 ملزمان گرفتار

 ڈولفن سکواڈ کی سنیپ چیکنگ ، 32 اشتہاریوں سمیت 792 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈکی سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ جاری ہے ۔ 72گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمنلز،ڈاکوؤں ،اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 32اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب792ملزمان گرفتار ہوگئے ۔ 
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا  ہے کہ گرفتارملزمان پرسنگین جرائم کےمتعددمقدمات درج ہیں،ڈولفن سکواڈنے78ریکارڈیافتہ، 51عادی مجرمان کوحراست میں لیا،مختلف زیرسماعت مقدمات میں26عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔سٹریٹ کریمنلز،ڈاکوؤں سمیت متفرق جرائم کے 5ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان سے4موبائل،2پستول،موٹر سائیکل،گولیاں و میگزین برآمد ہوئی ہیں