پنجاب حکومت کا مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کیلئے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

23 Oct, 2024 | 06:28 PM

سٹی 42 : پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لئے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیلاروس کی جانب سے پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں بھی معاونت کی پیشکش کی گئی ہے ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسا کی ملاقات ہوئی، ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے۔ 

ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ زراعت،تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ۔  مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔  بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔  پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاًٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔  

بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کیلئے خوش آئند ہو گا۔ 

بعدازاں بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے پر وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بنک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی۔ 

مزیدخبریں