عابد چوہدری : آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی آگئی ۔ صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 88192 ریڈز کی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات کے دھندے میں ملوث 54707 ملزمان گرفتار ہوگئے اور 48684 مقدمات درج ہوئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 29764 کلوگرام چرس، 837 کلو گرام ہیروئن ، 1348 کلو افیون برآمد ہوئی ۔ 365 کلو آئس، 08 لاکھ لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، نشے کی بیماری میں مبتلا 1265 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کرایا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8091 چھاپے مارے گئے ۔8362 ملزمان کو گرفتار کیا گیا 8090 مقدمات درج کئے گئے ،
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6101 کلوگرام چرس ، 251 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی،304 کلوگرام افیون ، 148 کلو گرام آئس اور 56525 لٹر شراب برآمد کی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ا منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں