دیوالی؛ ہندو ملازمین کیلئے 3 روزہ تعطیل کا اعلان

23 Oct, 2024 | 05:04 PM

عیسیٰ ترین: بلوچستان حکومت نے دیوالی کی مناسبت سے ہندو ملازمین کیلئے 3 روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندؤ برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ہندو ملازمین کیلئے دیوالی تہوار کے موقع پر  31 اکتوبر سے 2 نومبر تک سرکاری تعطیل ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کل سے ہندو ملازمین کو جمرات، جمعہ اور ہفتہ چھٹی ہوگی اور اتوار کی چھٹی کو ملا کر ہندو سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے ،تعطیلات کے احکامات کا اطلاق تمام سرکاری محکموں پر ہوگا۔

مزیدخبریں