پی سی بی نےقائد اعظم ٹرافی کیلئےگروپس کا اعلان کردیا

23 Oct, 2024 | 04:55 PM

 شہباز علی : قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ  کے لیے پی سی بی نےگروپس کا اعلان کردیا، 18ٹیموں کوتین گروپس میں تقسیم کیا گیا. 

گروپ اےمیں فیصل آباد،لاہوروائٹس،اسلام آباد،ایبٹ آباد، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں جبکہ گروپ بی کراچی وائٹس،پشاور،راولپنڈی،ملتان،بہاولپوراورآزاد جموں و کشمیر پر مشتمل ہے ۔ لاہور بلیوز،کوئٹہ،فاٹا،سیالکوٹ،کراچی بلیوزاورڈیرہ مرادجمالی گروپ سی میں شامل ہیں ۔

قائد اعظم ٹرافی کےمیچز اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ہوں گے۔ٹورنامنٹ کیلئےایک کروڑ26لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کی منظوری دینے کی بے حد خوشی ہے، یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، ٹرافی کیلئےٹیموں کی تعدادبڑھانے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ 

مزیدخبریں