ڈالر کی قیمت میں کمی

23 Oct, 2024 | 04:43 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔  

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں  1 پیسے کمی  ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.73 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 67 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے کمی سے 300.25 روپے، برطانوی پاؤنڈ 31 پیسے  سستاہوکر 361.19  روپے، جبکہ  سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 74.07 روپے پر آگیا۔ اس کےعلاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.89 روپے پر برقرار رہا  ۔ 

مزیدخبریں