پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر، کانسٹیبلز کی تفصیلات طلب

23 Oct, 2024 | 04:33 PM

 عابد چوہدری: پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر،پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی سیٹوں کو پی پی ایس سی کے ذریعے پر کرنے کا فیصلہ، صوبہ بھرسے اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر،پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی سیٹوں کو پی پی ایس سی کے ذریعے پر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی تعداد طلب کر لی،مراسلہ کے مطابق سب انسپکٹر کے لیے عمر کی حد 23سے35 سال اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے عمر کی حد21سال سے35 سال مختص کی گئی ہے

،اے ایس آئی و ہیڈ کانسٹیبل  کی کسی بھی یونٹ میں تین تین سال سروس لازمی  ہے ،منظور شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن ڈگری،نام ولدیت،قومی شناختی کارڈ نمبر، ڈومی سائل، بلیٹ نمبر، تعلیمی قابلیت، ڈیٹ آف جوائننگ  ، بطور ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی تفصیلات پرفارمے میں لکھ کر بھجوائیں ،مراسلہ کے مطابق مذکورہ تفصیلات متعلقہ یونٹ کے سربراہ سی سی پی او و آر پی او کی زیر نگرانی تشکیل دیا جائے اورمتعلقہ سی سی پی او و آر پی او کے دستخط سے تمام معلومات آئی جی آفس میں پانچ روز کے اندر جمع کروائی جائیں ۔

مزیدخبریں