جاپانی لڑکے کی مزاحیہ انداز میں شاہ رخ کی نقل،ویڈیو  وائرل 

23 Oct, 2024 | 04:12 PM

ویب ڈیسک: جاپانی لڑکے کی مزاحیہ انداز میں شاہ رخ کی نقل اُتارتے  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مداح پائے جاتے ہیں۔ عرب ممالک سمیت کئی دوسرے ملکوں بھی شاہ رخ کی فلموں کے ڈبنگ ورژن بڑے پیمانے پر دیکھے جاتے ہیں۔ انہی مداحوں میں جاپان کے لوگ بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسے ہی جاپانی لڑکے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے  جس میں اُسے مزاحیہ انداز میں شاہ رخ کی نقل اتار تے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو  وائرل ہو تے ہی لوگوں کےمختلف  تبصرے جاری ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین جاپانی لڑکے کی شاہ رخ کے انداز کو کاپی کرنے کے اسٹائل کو دیکھ کر جہاں حیران ہیں وہیں اس کی تعریف کر ر ہے ہیں کہ شاید کبھی اس نے کبھی شاہ رخ کو جاپانی زبان میں بات کرتے ہوئے دیکھا ہو گا۔ ویڈیو میں لڑکا شاہ رخ کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘کا ڈائیلاگ اپنے انداز میں بول رہا ہے۔

مزیدخبریں