ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان:چھری کے وار سے 2 خواجہ سراؤں کا بہیمانہ قتل، 3 ملزمان گرفتار

مردان:چھری کے وار سے 2 خواجہ سراؤں کا بہیمانہ قتل، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مردان میں 2 خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 21 اکتوبر کو 3 ملزمان نے 2 خواجہ سراؤں کو ان کے بالا خانے میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولین کے ایک ساتھی نے باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی تھی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او نےبتایا کہ تفتیش کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کاٹلنگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے بتایا ہے کہ خواجہ سراء معاشرے میں بے حیائی پھیلاتے ہیں اس لے انہیں قتل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔