ملک اشرف:بانی پی ٹی آئی پر وزیر آباد میں حملہ کیس کےمرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت پر سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست خارج کردی ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم نوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم کے وکیل میاں دؤاد نے درخواست ضمانت کے حق میں، جبکہ سرکاری وکیل نے بانی تحریک انصاف پر حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کروانے کے لئے دلائل دئیے ، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمے میں نامزد اور موقع سے گرفتار ہوا۔ملزم کی شناخت فوٹیجز میں بھی ہوئی جبکہ گواہان بھی موجود ہیں۔
پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا،پولیس نے نام بلاجوازمقدمے میں شامل کیا۔ عینی شاہدین نے نامعلوم ملزم کےبارے میں بتایاجبکہ ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں۔