ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان کو رضویہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتیاں کر کے ملائیشیا گھومنے گئے تھے۔  گرفتار ملزمان کی شناخت سعود اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان شہریوں سے موبائل، رقم اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوتے تھے۔ ملزم سعود ملائیشیا سے آکر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔