ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کے بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

 نیوزی لینڈ کے بیٹر نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے بیٹر چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ 

تفتصیلات کے مطابق چیڈ بوس نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں  کنٹر بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا،  فورڈ ٹرافی کا یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا۔

 کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے جس  میں چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے جب کہ اس کے مقابلے  اوٹاگو کی ٹیم 103رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں۔