تعلیمی ادارے میں آئس سپلائی کرنے آئے میاں بیوی گرفتار

23 Oct, 2024 | 03:10 PM

عابد چودہدی:آئس کے ڈیلر میاں بیوی گرفتار، لاکھوں مالیت کی آئس برآمد،نصیر آباد پولیس نے نجی تعلیمی ادارے میں آئس سپلائی کرنے آئے میاں بیوی گرفتار کیا۔

تفصیلات کےمطابق ملزمان کوخفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے گلاب دیوی ہسپتال کے قریب سے گرفتارکیاگیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ ملزمان سے سکول بیگ میں رکھی ہوئی 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔
ملزمان حمزہ اور فضاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئےبھی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں