ویب ڈیسک : اے این ایف نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کرلیے ۔
اے این ایف کی جانب سے 5 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 164 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ میں کلی عمر روڈ پر گاڑی سے 50 کلو منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، ایم ٹو پر گاڑی سے 12 کلو افیون اور 18 کلو منشیات کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں ٹی چوک پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام منشیات جبکہ فیض آباد کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو 600 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 964 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔