پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر

23 Oct, 2024 | 02:33 PM

عابد چوہدری: پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی سیٹوں کو پی پی ایس سی کے ذریعے ’پر‘ کرنے کا فیصلہ ،آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی تعداد طلب کر لی۔

اس حوالے سے جاری  مراسلہ کےمطابق سب انسپکٹر کے لیے عمر کی حد 23سے35 سال،پانچ سال کی عمر میں رعائت حکومت پنجاب کے منظور شدہ قانون کے مطابق دی جائے گی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے عمر کی حد21سال سے35 سال اس میں بھی پانچ سال کی عمر میں رعائیت حکومت پنجاب کے منظور شدہ قانون کے مطابق ہی ہوگی۔
اے ایس آئی و ہیڈ کانسٹیبل کے لئے کسی بھی یونٹ میں تین، تین سال سروس لازمی ،منظور شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن ڈگری حاصل کی ہو، نام ولدیت،قومی شناختی کارڈ نمبر، ڈومی سائل، بلیٹ نمبر، تعلیمی قابلیت، ڈیٹ آف جائننگ ، بطور ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی تفصیلات پرفارمے میں لکھ کر بھجوائیں۔
مذکورہ تفصیلات متعلقہ یونٹ کے سربراہ سی سی پی او و آر پی او کی زیر نگرانی تشکیل دی جائیں،متعلقہ سی سی پی او و آر پی او کے دستخط سے تمام معلومات آئی جی آفس میں پانچ روز کے اندر جمع کروائی جائیں۔

مزیدخبریں