یحییٰ سنوار کی شہادت ، حماس کی قیادت5 رکنی کمیٹی کے سپرد 

23 Oct, 2024 | 02:19 PM

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار سمیت اعلی جہادی رہنماؤں کی اسرائیلی حملوں میں پے درپے شہادت کے بعد پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی کمیٹی کے سپرد کر دی۔

حماس نے شہید یحییٰ السنوار کی جگہ نئے سربراہ کی تقرری فی الحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 5 رکنی کمیٹی میں خلیل الحیا، خالد مشعل، ظاہر جبرین، شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پانچویں کا نام ابھی نہیں بتایا گیا۔

ان پانچ میں سے غزہ کے تین مقامی سربراہ اور دو دیگر عہدیدار شامل ہیں ، یہ تمام ذمہ داران قطر میں موجود ہیں جہاں تنظیم کا سیاسی دفتر قائم ہے ، اس کمیٹی کو جنگی شوری کی حیثیت حاصل ہو گی۔

مزیدخبریں