غیر قانونی بل بورڈزکیخلاف درخواست , حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

23 Oct, 2024 | 01:34 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں شہر میں غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست ہوئی ، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پرسماعت کی۔ سرکاری وکلا نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرلی۔ آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت اوردیگر فریقین کو تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے باور کرایا کہ آئندہ سماعت پرجواب داخل نہ کرایا گیا تو ذمہ دار افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائیگا۔

 عدالت نے درخواستگزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ بل بورڈ تو دنیا بھر میں ہوتے ہیں پھر کیا مسئلہ ہے۔ اس پر وکیل اظہرصدیق نے دلیل دی کہ دنیا میں قانون کے دائرہ کار میں بل بورڈز لگائے جاتے ہیں لیکن یہاں بل بورڈز کی وجہ سے بہت سے حادثے ہوچکے ہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور باغوں کا شہر تھا، بل بورڈز کا شہر نہیں تھا۔ بل بورڈز نے شہرکی خوبصورتی کو شدید متاثر کردیاہے۔


 

مزیدخبریں